قومی اسکواڈ (آج)منگل کو پرتھ میں نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

پرتھ(یواین پی)پاکستانی اسکواڈ بھارت سے میچ کے بعد آسٹریلوی شہر میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا۔قومی اسکواڈ (آج)منگل کو پرتھ میں نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف پرتھ میں 27 اکتوبر جب کہ نیدرلینڈز کے خلاف 30 اکتوبر کو کھیلے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy