فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ

Published on November 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں مزید 300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 8 امریکی ڈالر بڑھی، ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 86 ہزار روپے ہو گئی۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمتوں میں بھی 257 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 73731 روپے ہو گئی۔دریں اثناء ملک بھر میں چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1 ہزار روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog