ق لیگ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حامی ہے، چودھری شجاعت

Published on November 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

لاہور: (یواین پی) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنایا۔ مسلم لیگ (ق) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حامی ہے۔چودھری شجاعت حسین کا اخبار نویسوں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار کی پاکستانی قوم اور پوری دنیا معترف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے، اس کے قانونی پہلو سپریم کورٹ میں زیر بحث ہیں۔ حیرانی یہ ہے کہ بھارتی میڈیا اس مسئلے پر پاکستان کی حکومت، فوج اور عدلیہ کو حسب معمول تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور اس سے ہندوستان یا کسی بھی اور ملک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔لیگی سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج نے مشکل حالات میں پاکستان کے لیے جان کے نذرانے پیش کئے اور دفاع کو مضبوط بنایا۔ ہندوستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی غلط اندازے لگائے تو ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy