تمام علوم کانچوڑاہل اللہ کی مجالس اور ذکرکے حلقے ہیں۔ لاثانی سرکار کا ہفتہ وار محفل سے خطاب

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)وارثِ فقر،خادم مخلوقات اوردورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ غلام رسول نگر میں ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس بات سے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم وراس کے محبوبوں کی محبت پیداہوجائے وہی سچی اوراصل بات ہے اورجوبات اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوراس کے محبوبوں سے دورکرے وہ شیطانیت ہے۔یہی حق اورباطل کی پہچان ہے ۔محبت سے کئے گئے کام ہی اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں منظورومقبول ہوتے ہیں، ایک شخص خوش دلی اورمحبت کیساتھ نماز اداکرتاہے اسی کی قبول ہوگی،اسی طرح خوش دلی کیساتھ کئے گئے کام مقبول جبکہ بددلی اورناخوشی کیساتھ کئے گئے کام اللہ تعالیٰ نامنظور فرماتاہے۔عقیدے کی پختگی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی عطا اورخزانہ ہے،جس موسیقی کوسننے سے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوراس کے محبوبوں کی محبت پیداہووہ سنناجائز ہے،سازوں کیساتھ ذکرخداومصطفی صلی اللہ علیہ وسلم یا مناقب اولیاء سننے سے روح کوجولذت آتی ہے یہی تو رحمت الہٰی کی نشانی ہے ۔شکراداکرنیوالوں کومزید نوازاجاتاہے،اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوراس کے محبوبوں سے محبت ہی ایمان ہے اورفقیر کی پہچان ہی یہ ہے کہ وہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوراس کے تمام محبوبوں سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محبت کرتاہے ،اللہ کافقیرشریعت کی اصل روح سے واقفیت حاصل کرکے طریقت ،حقیقت اورمعرفت پر فائز ہوتاہے،دین کی اصل اور تمام علوم کانچوڑاہل اللہ کی مجالس اور ذکرکے حلقے ہیں،گستاخ ہرگز ہرگز مومن نہیں ہوسکتا۔،اللہ تعالیٰ جن کو پسند فرمالیتاہے انہی کو دین کی سمجھ بوجھ عطا فرماتاہے۔ وضو کرنے سے جسم اورنمازپڑھنے سے ہر قسم کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ہمارے سلسلے کاسب سے پہلا وظیفہ ہی یہ ہے کہ مرشد کے بتائے ہوئے طریقے کیمطابق چلتے پھرتے ہر سانس کیساتھ اللہ کاذکرکیاجائے تو اس جگہ سے شیطان بھاگ جاتاہے،جو شخص اللہ کے ذکرسے غافل ہوتاہے اسی پر شیطان حملہ کرتاہے جبکہ اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے بندوں پر شیطان کی تمام چالیں ناکام ہوجاتی ہیں۔

Readers Comments (1)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme