سردی نے رنگ دکھانا شروع کردیا، قومی شاہراہ نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی، حد نگاہ انتہائی کم

Published on November 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

لاہور (یواین پی) نومبر کے خاتمے کا سفر شروع ہوتے ہی سردی نے بھی پر پرزے نکالنے شروع کردیے ۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، قومی شاہراہ پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔مانگا منڈی، پتوکی ، جمبر ، پھول نگر، اخترآباد، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں شدید دھند کا راج ہے، قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ موٹروے پر سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑی کی اوور سپیڈنگ سے پرہیز کریں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog