ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او کی خدمات قابل ستائش ہیں، ڈاکٹر علی الغامدی

Published on January 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) سابق سعودی سفارتکار، دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر علی الغامدی نے محصورین بنگلا دیش کی امداد اور مدد پر مسلم ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیش(ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نےکہا ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او کی بنگلادیش کے کیمپوں میں محصور محب وطن پاکستانیوں کی تعلیمی اور فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں۔ یہ بات انھوں ادارہ کے سینئرآرگنائزر انجینئر ابو فرحان صدیقی سے ایک ملاقات میں کہی ۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر علی الغامدی نے فرحان صدیقی کو اپنا تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔ ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او کا ایک خصوصی اجلاس مقامی ریسٹورینٹ میں ہوا جس کی صدارت بانی رکن خالد وجیح نے کی۔ فرحان صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جبکہ ادارہ کے دیرینہ رکن علی اکبر جہانگیر اعزازی مہمان تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرحان صدیقی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ڈی او ایک فلاحی ادارہ ہے جو محصورین بنگلادیش کے کیمپوں میں 1989سے فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس کی بنیاد بنگلادیش ہی سے آئے ہوئے ایک درد مند جن کا نام نثار احمد کمال ہے اس وقت رکھی جب وہ اپنے ایک دوست کی تلاش کرنےڈھاکہ گئے اور جب کیمپوں میں محصور لوگوں کی کسمپرسی و ناگفتہ صورت حال دیکھی تو ان کو خیال آیا کہ ان لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ اس وقت تک کیمپ میں کوئی بھی دوسرا فلاحی ادارہ نہیں تھا۔ فرحان صدیقی نے کیمپ کی صورت حال اور تفصیلات سے مزید آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ادارہ سے 1997میں منسلک ہوا اور 2015تک جدہ سے خدمات انجام دیتا رہا۔ اب یہ کام میں کراچی سے جاری رکھے ہوئے ہوں۔ انھوں نے بنگلادیش میں آدم جی کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں گزارہ الاؤنس کی تقسیم سےکام شروع ہوا پھربڑھتے بڑھتے چاٹگام، بوگرہ ، میرپور، نو گاؤں اور راجشاہی کے کیمپوں میں گزارہ الاؤنس کے علاوہ لڑکیوں کی شادی بیاہ، مریضوں کی طبی امداد ، رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم اور بقرعید میں قربانی کے گوشت کے تقسیم کا کام بھی شروع ہوگیا۔ 2006سے تعلیم کی طرف خاص توجہ دی گئی اور اس وقت سب سے زیادہ تعلیم پر زور ہے کیونکہ تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔تعلیم حاصل کر کے طلبہ و طالبات اپنے پیروں پرخود کھڑے ہوسکتے ہیں اور اپنی فیملی کا سہارا بن سکتے ہیں۔ میمن ویلفیئر سوسائٹی (ایم ڈبلیو ایس)کے جنرل سیکریٹری طیب موسانی نے بھی خطاب کیا اور میمن برادری کے تعاون کا اعادہ کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سید مسرت خلیل نے سر انجام دیئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog