ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کیجانب سے ماہ جولائی2023 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دوران کریک ڈاؤن

Published on August 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کیجانب سے ماہ جولائی2023 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دوران کریک ڈاؤن کل150مقدمات کااندراج اور دوران سفر عوام الناس کو دی جانے والی کل706ہیلپس245اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری بارے ماہانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس ڈی ایس پی سجاد محمد خاں ٹکا نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ضلع بھر کی مختلف صحافتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے معزز میڈیا نمائیندگان کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایس۔ پی پیٹرولنگ پولیس لاہور ریجن منصور قمر کی زیرکمانڈ پیٹرولنگ پولیس نےریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور نقص امن کا سبب بننے والے شر پسند افرادکیخلاف بروقت کاروائیوں کی سرانجام دہی میں دن رات سرگرم ہے۔ گذشتہ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے45مقدمات سمیت ریجن بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف انسداد منشیات ناجائز اسلحہ ساؤنڈ ایکٹ لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ کی برآمدگی غیر معیاری گیس سلنڈر اور تیز رفتاری و جعلی/ بوگس نمبر پلیٹس استمال کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف ٹوٹل150مقدمات درج کروائے گئے نیز متعدد کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سینکڑوں لیٹرشراب, ناجائز اسلحہ اور سرقہ شدہ 37موٹر سائیکلیں2کاریں اور1ڈیلیوی وین کی برآمدگی عمل میں لاکر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی گئی۔ دوران پیٹرولنگ مختلف سفری مشکلات میں پھنسے706مسافروں کو فوری اور بروقت فرسٹ ایڈ و دیگرہیلپس فراہم کی گئیں۔ نیز دوران موثر گشت ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی متعدد چوکیات نے بے سہارا4 لاپتہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کردیا۔مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں مطلوب245عدالتی مفروران و اشتہاری مجرمان کو پابند ثلاسل کیا گیا۔ دوران سنیپ چیکنگ درجنوں مشقوق موٹرسائیکلوں کو پولیس تحویل میں لیاگیا۔مزیداس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کا کہنا تھا کے دوران ڈیوٹی خوش اخلاقی,بہادری,جانفشانی اور کرپشن سے مبراءطریقہ کار کی حقیقی معنوں میں عملداری لازم و ملزوم ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题