معطل ایس ایچ او کی دوبارہ بحالی کے بعد چوروں کی پہلی سلامی

Published on December 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

نوشہرو فیروز ڈ(یواین پی)گزشتہ دنوں معطل ہونے والے ایس ایچ او محراب پور سجاد اکبر راجپر کی دوبارہ بحالی کے بعد نامعلوم چوروں نے ایس ایچ اوکو پہلی سلامی دیتے ہوئے ایک ہی رات دس سے زائد دکانوں کی چھتیں اکھاڑ دیں وردات کے دوران چور دکانوں سے لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان چوری کرکے با آسانی فرار ہوگئے نیوٹاوَن میں چوری کے متاثرین راشد میڈیکل اسٹور، ندیم اقبال آٹوز، حسنین سینیٹری، پہلوان کریانہ اسٹور، شعیب موٹرز، احمد شوروم، شکیل منگی ویگر نے بدامنی کیخلاف ٹائر نذر آتش کرکے ٹھری میرواہ جانے والی سڑک بلاک کردی ڈی ایس پی ستار سہتو اور ایس ایچ او سجاد اکبر راجپرنے جائے وقوع پر پہنچ کرمذاکرات کے بعد راستہ کلیئر کروایا اس موقع پر ایس ایچ او سجاد اکبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوریاں ایک سوچی سمجھی سازش محسوس ہوتی ہیں دکانوں کے چوکیدار کوحراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے جلد سارے ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما آصف جاوید رندھاوا ایڈووکیٹ، رہنما انسانی حقوق سجاد سرویا، رہنما پی ٹی آئی رانا غلام حسین راجپوت، رہنما اے پی ایم ایل احمد خان چانڈیو و دیگر نے کہا کہ شہر میں بڑھتی وارداتیں تشویشناک ہیں اور اس معاملے میں پولیس کی خاموشی بھی سوالیہ ہے عجب ہے کہ آئے روز ہونے والی چوریاں اورموٹرسائیکل چھینے جانے کی وارت کے باوجود اب تک پولیس جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں نہیں لاسکی انہوں نے مطالبہ کیا نیوٹاوَن میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے متاثرین کا سامان واپس کروایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes