پارٹی کیخلاف بیانات، تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی رکنیت معطل

Published on December 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رکنیت معطل کر دی گئی۔ حامد خان سے چارج شیٹ کا جواب سات روز مانگ لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامد خان نےالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں من گھڑت بیانات دئیے اور پارٹی چیئرمین پر الزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔حامد خان کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جواب نہ دینے کی صورت میں انہیں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا۔نوٹس کے مطابق حتمی فیصلہ آنے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی پالیسی اور ممبران کے خلاف بیانات سے بھی روک دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme