ایل این جی کیس میں ریفرنس دائر، شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان نامزد

Published on December 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ایل این جی کیس میں نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا، ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔ایل این جی ریفرنس میں کہا گیا کہ فائدہ مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا، عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال کے دوران 68 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیب نے شاہد خاقان کو لاہور سے گرفتار کیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا۔نیب نے ریفرنس میں مزید کہا شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہے، نیب راولپنڈی قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کر رہا ہے، دوران جسمانی ریمانڈ شاہد خاقان عباسی کا تعاون سے مکمل انکار رہا۔دوسری جانب احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر کے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes