وزیراعظم کی گورڈن براﺅن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، اوسلو اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

abcاوسلو (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے اور صنفی امتیاز کے خاتمے سمیت بچوں اوربچیوں کیلئے تعلیم کے یکساں مواقع چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن سے ملاقات کی اور انہیں اوسلو سربراہ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اوسلو سربراہ اجلاس کے ویژن پر یقین رکھتا ہے اور حکومت پاکستان معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پانچ کروڑ 80 لاکھ بچے تاحال تعلیم سے محروم ہیں اور اوسلو ویژن انہی بچوں کی تعلیم سے متعلق سیاسی عزم کا اعادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سکول جانے والے بچوں کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کا ہدف رکھنے کیساتھ ساتھ صنفی امتیاز کے خاتمے اور بچوں، بچیوں کیلئے تعلیم کے یکساں مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ سماجی اور اقتصادی ترقی کا واحد ذریعہ تعلیم ہے جبکہ امن برداشت اور ہم آہنگی کیلئے جہالت کا خاتمہ لازمی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن نے وزیراعظم نواز شریف سے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کے بعد حکومت پاکستان کے موثر اقدامات کی تریف بھی کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ناروے کی وزیر خارجہ بورج بریندے کی ملاقات بھی ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ناروے نے مختلف عالمی فورسز پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور پاکستان ناروے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog