آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ

Published on December 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ مشقوں کامعائنہ کیا۔ مشقوں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور رائل سعودی بری فوج کے دستوں نے حصہ لیا۔پاک فضائیہ کے سینیئر حکام اور ڈپٹی کمانڈرسعودی بری فوج نےبھی معائنہ کیا۔آرمی چیف نے شرکا کی اعلیٰ کارکردگی اور صلاحیتوں کوسراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں پاک آرمی کی سٹرائیک کور کا فیصلہ کن کردار ہے۔پاک فوج میں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ پاک آرمی سپاہی سے جنرل تک بہترین تربیت یافتہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题