پی پی آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ہر سطح پر حکومتی جبر اور ظلم کو شکست دے گی سلیم بھٹی

Published on November 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

\"DSC_0013\"
بہاولپو(یواین پی)پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ہر سطح پر حکومتی جبر اور ظلم کو شکست دے گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی خدمت کے جزبے کے تحت عوامی مفادات کے لئے قربانیں دی ہیں۔محمد علی احسن ضلعی جنرل سیکریٹری بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے ۴۶ ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بھٹو خاندان کی قیادت میں ہمیشہ ظلمت کے خاتمہ کے خلاف مزدوروں ،محکوموں اور معاشرہ کے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔اپنی جدوجہد کے دوران پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نشیب وفراز سے گزرتے ہوئے استحکام پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔عالمی اسلا می سربراہی کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اکٹھا کرتے ہوئے امت مسلمہ کی ترقی کی جانب روان دواں کیا۔پیپلز پارٹی نے ہی قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا۔ یحییٰ خان اور ایوب خان کے خلاف آمریت کو للکارتے ہوئے سیاست کو جاگیرداروں کے ایوانوں سے نکال کر غریب ،کسانوں اور مزدوروں کی چوکھٹ پر لے آئے عوام کو ان کے حقوق کی آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی میدان میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلدیاتی الیکشن میں حکمرانوں کے ظلم وجبر کو شکست دیں گے۔پیپلز پارٹی اپنے روزاول سے لیکر آج تک قربانیوں کے جذبے سے سرشار ہے۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کے بنائے ہوئے بنیادی فلسفے طاقت کا سرچشمہ عوام اور روٹی، کپڑا اور مکان کے بنیادنعرئے کے ساتھ استحکام پاکستان کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ہم نے مزدوروں اور کسانوں کو ترقی کے لئے اصلاحات نافذ کیں،طالبعلموں کے لئے بنیادی تعلیم مفت عام کی۔سب سے ذیادہ یونیورسٹیاں ،میڈیکل کالجز اور فنی کالجز قائم کرکے تعلیم کو فروغ دیا۔ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا۔کامرہ ایروناٹیکل انجینئرنگ ورکس ،اسٹیل ملز کراچی پیپلز پارٹی کی قومی خدمات کے ادنیٰ نمونے ہیں۔بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بےآمریت کے خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی کے لئے گراں خدمات سرانجام دیتے ہوئے قیدوبند سمیت جلا وطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کیں جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے قربانیاں دیں وہیں پیپلز پارٹی کے بانی قائد بھٹو اور ان کے بیٹوں میر مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کو بھی عالمی سامراجی قوتوں نے شہید کروایا۔آصف علی ذرداری کو بھی جھوٹے مقدمات کے تحت 11 سال تک جیل میں قید رکھا گیا لیکن کوئی الزام ثابت نہ کیا جاسکا۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ سابق صدر ذرداری نے اپنے دور اقتدار میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے جمہوری سیاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔پیپلز پارٹی پاکستان کے مستقبل کے لئیے بھی نوجوان اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار قیادت بلاول بھٹو ذرداری کی قیادت میں قوم کے سامنے لارہی ہے۔پیپلز پارٹی کی تیسری نسل بلاول بھٹوکی صورت میں قوم کو دہشت گردی اور جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے ہمیشہ اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کی ہے اور آئندہ بھی بلاول کی قیادت میں پاکستان کے محروم،محکوم اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے کوشاں رہے گی۔اس موقع پر محمد بلال بھٹی ایڈووکیٹ،محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ،میاں فلک شیر پرہار ایڈووکیٹ،اکبر خان بارکزئی سٹی صدر احمد پور شرقیہ،جاوید رضا ریمنڈ ایڈووکیٹ،شہزاد سلیم اور دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے بھی خطاب کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes