کسی بھی امیدوار کی حق تلفی نہیں ہوگی عثمان تنویر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

Published on December 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

ٹھٹھہ (بیوروچیف حمید چنڈ): چیئرمین ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی (ڈی آر سی) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) وحید احمد ہکڑو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) سراج احمد میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی میمن، ایکسین پبلک ہیلتھ فرخ، ڈی او پرائمری مقصود الحق، ایکسین ایجوکیشن ورکس سید محمد شیس، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر کالجز روشن علی راجپر، ایکسین ایریگیشن ساکرو ڈویزن محمد اقبال بلوچ، ایکسین کلری بگھاڑ ڈویزن ندیم جوکھیو، انچارج جوڈیشل برانچ ڈی سی آفس عبدالستار میمن و دیگر متعلقہ محمکوں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف محکموں میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو فوتی کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات اور دیگر تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد انٹرویو لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی (ڈی آر سی) کی جانب سے متفقہ رائے کے بعد 28- میں سے 24- امیدواروں کو اہل قرار دیتے ہوئے فوتی کوٹہ کے تحت مختلف محکموں میں ملازمت کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمن ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی (ڈی آر سی) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر نے کہا کہ حقدار لوگوں کو اپنا حق ضرور دیا جائے گا کسی بھی امیدوار کی حق تلفی نہیں ہوگی اور میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں کسی کو کوئی شکایت ہو تو مچھ سے رابطہ کریں۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے احاطے میں موجود لوگوں کے مسائن معلوم کرتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes