میٹرو اورنج لائن ٹرین آزمائشی سروس کے لیے’’آج‘‘ تیار

Published on December 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور میٹرو ٹرین سٹیشنز سے کوڑا کرکٹ کا صفایا جبکہ روٹ کو خوبصورت گملوں سے سجا دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ٹرانسپورٹ کے میگا پراجیکٹ اورنج ٹرین کے 10 دسمبر کو ٹیسٹ رن کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں ڈپو سے علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ تک ہوگا۔ اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔اورنج ٹرین میں سفر کرنے والے مہمانوں کو ڈیرہ گجراں ڈپو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیسٹ رن کی مرکزی تقریب علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ میں ہوگی۔ مرکزی تقریب دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر سجائی جائے گی۔ٹرین 45 منٹ میں 27.1 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ ٹیسٹ رن کے دوران تمام میٹرو سٹیشنز کو شٹر لگا کر بند رکھا جائے گا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔دوسری جانب افتتاح سے قبل سرکاری مشینری بھی حرکت میں آ چکی ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورنج ٹرین ڈیرہ گجراں سٹیشن کی خوب دھلائی صفائی میں مصروف ہے۔ میٹرو سٹیشن سے ملحقہ علاقوں میں پڑی گندگی کو ڈمپر کے ذریعے اٹھا کر صاف کر دیا گیا ہے۔واسا کے واٹر باؤز بھی ڈیرہ گجراں سٹیشن پر موجود ہیں جبکہ پی ایچ اے نے سٹیشن کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گملے بھی پہنچا دئیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog