تلہ گنگ آ رٹس سوسائٹی کی سلور جوبلی تقریبات کاانعقاد ،25 ویں سالگرہ کاکیک کاٹا گیا

Published on January 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

صحافیوں،شاعروں،ادیبوں اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت ،یوارڈز، سرٹیفیکیٹس کی تقسیم
حبیب آباد( ر شید احمد نعیم سے )معروف علمی، ادبی، فلاحی و ثقافتی تنظیم تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔ جس میں معروف مزاحیہ شاعر، ڈاکٹر عزیز فیصل صدر مجلس۔ جبکہ عارف محمود ملک سیلز ہیڈ یو فون نارتھ پاکستان،مہمان خصوصی جبکہ مہمانانِ اعزاز میں معروف شاعر،محقق،نقاد جناب عارف فرہاد،عالمی شہرت یافتہ مصور منیر،پروفیسرملک محمدنواز، معروف بزنس مین/کالم نگارعمران سرور جبی، معروف کالم نگار/شاعرہ نمرہ ملک، آرٹس سوسائٹی کے عہدیداران طارق ملک، ایم طاہر سلیم، مختار احمد فاروقی، غلام رضا پاشا،ایم کامران سلیم، اللہ دتہ،راولپنڈی سے معروف اداکاروں باطن فاروقی،شہزادہ غفار،شبیرمرزا،سیدسلیم آ فندی،چکوال سے معروف آ رٹسوں تحسین جمال،اسد ظریف،مصوربٹ،عبدالقیوم،تلہ گنگ کے صحافیوں،شاعروں،ادیبوں اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کی خدمات اور ثقافتی سرگرمیوں پر شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔25 سالوں کے دوران تلہ گنگ آ رٹس سوسائٹی میں تلہ گنگ آ رٹس سوسائٹی سے وابستہ دار فانی سے کوچ کرجانے والے ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، 25 ویں سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔مزاحیہ خاکے پیش کئے گئے،مقررین نے تمام عہدیداران و ممبران کو مبارکباد دی،تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈز، سرٹیفیکیٹس جبکہ مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔اور تقریب کے آ خر میں شرکاء کوپرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog