چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے زیر صدارت اجلاس، افسران کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت

Published on December 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور: (یواین پی) چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس اور سول افسران کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو بااختیار بنانے کیلئے ہی تقرر اور تبادلوں پر پابندی ختم کی گئی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی سربراہی میں پولیس اور سول افسران کا اہم ا جلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر، سی سی پی او سے لے کر ڈی ایس پیز تک کے افسروں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب، دونوں ہی پولیس افسران پر برس پڑے اور واضح ہدایات جاری کیں کہ پولیس اپنا قبلہ درست کرے، ہمیں کام چاہیے، سب سن لیں۔چیف سیکرٹری کا اعظم سلمان کا کہنا تھا کہ آپ سب پولیس اور سول افسران کو بلانے کا مقصد نظام میں بہتری لانا ہے۔ کہیں پر رشوت، نااہلی اور سائلین کے ساتھ بدتمیزی کرنا والا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا افسر بھی تین سال تک عہدے پر نہیں رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog