دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے آرمی چیف جنرل راحیل

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

index
لاہور(یوا ین پی) آرمی چیف جنرل راحیل کہتے ہیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشنز سے حالات میں بہتری آئی ہے، ضرب عضب سے شہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا، جنرل راحیل کو آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی، ملک کی اندورونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سربراہ پاک فوج نے ضرب عضب، خفیہ اطلاعات پر شہروں میں آپریشن سے متعلق گفتگو کی۔آرمی چیف نے گیریڑن افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی کمر تورڈ دی گئی ہے۔اْنہوں نے یاک بار پھر واضح کیا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔، اْنہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سے ملنے والی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں صرف قبائلی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ شہروں میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes