ہسپتال حملے میں جو بھی ملوث ہوا سختی سے نمٹا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

Published on December 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی آئی سی کو فوری طور پر فنکشنل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کل شام تک بحالی کا ٹاسک دیدیا ہے۔ پی آئی سی واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا سختی سے قانون کے مطابق ان کے ساتھ نمٹا جائے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی تزئین و آرائش اور ضروری مرمت کا بھی حکم دیدیا ہے، صورتحال نارمل ہونے تک کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا روزانہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سیکورٹی ایس او پی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، پی آئی سی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، میں کل اسلام آباد میں نیشنل اسمبلی میں تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام مصروفیات منسوخ کر کے لاہور پہنچا۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کل فوری طورپر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس بلا کر اہم فیصلے کئے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلوں پر عملدرامد کرایا۔ جب تک صورتحال ڈیفیوز نہیں ہوتی روزانہ کی بنیاد پر کابینہ کمیٹی برائے لااینڈ آرڈر کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کو فوری طورپر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پرائیویٹ لوگوں کا جو نقصان ہوا س کا بھی ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جمعہ کی شام تک تمام متاثرین کو رقوم کی ادائیگی کے چیک دے دیئے جائیں گے جو ہنگامہ آرائی کے باعث مریضوں کی ہلاکت ہوئی ان کے ورثا کو بھی ادائیگی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی آئی سی واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا سختی سے قانون کے مطابق انکے ساتھ نبٹا جائے گا، واقعہ میں تمام اداروں کی ذمہ داری کے لئے تعین کے لئے تحقیقات کے لئے کہہ دیا ہے، تحقیقات میں جانا جائے گا کہ کہاں کوتاہی ہوئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، قانون سب کے لئے برابر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog