بھارت میں‌ تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر، پاکستان کی پرزور مذمت

Published on August 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) پاکستان نے بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے غلط فیصلہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد پانچ صدیاں قبل تعمیر کی گئی لیکن بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوازم انصاف پر حاوی ہوا۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ فیصلہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اکثریت کی سنی گئی۔ بھارت میں اقلیت خاص طور پر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مستقبل میں بھارتی جمہوری چہرہ پر بدنما داغ کے طور پر رہے گا۔انہوں نے پاکستان کے سیاسی نقشے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پروپیگنڈے، جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے گزشتہ سال پانچ اگست کو غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اپنے غیر آئینی اقدام سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy