پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو 26مارچ کو ہارون آباددورہ کریں گی

Published on March 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

\"2\"
ہارون آباد(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو 26مارچ 2014ء کو ہارون آباد ، فقیر والی، فورٹ عباس کا سہ روزہ تفصیلی دورہ کریں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے مرکزی رہنما حلقہ این اے 191 ہارون آباد، فورٹ عباس سے ٹکٹ ہولڈر ابرار اعظم ، پی پی 283 ہارون آباد ، فقیر والی سے ٹکٹ ہولڈر اللہ رکھا بابرؔ کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو کی تفصیلی ملاقات میں 26مارچ 2014ء کو تفصیلی دورہ طے پایا ۔ پروگرام کے مطابق غنویٰ بھٹو دیگر مرکزی راہنماؤں کے ہمراہ بہاولپور ایئر پورٹ سے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے مروٹ، فورٹ عباس پہنچیں گی، جہاں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اورفورٹ عباس میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ شام کو فورٹ عباس میں شہری عمائدین اور مختلف تنظیمات سے میٹنگ کریں گی۔ 27 مارچ کو فورٹ عباس سے ہارون آباد کے لئے روانہ ہوں گی، راستے میں کھچی ولا، لطیف آباد، شہباز والا،فقیر والی کے بعد ہارون آباد پہنچیں گی جہاں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ہارون آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب ، پریس کانفرنس ، کارکنان اور مختلف عمائدین سے ملاقات و خطاب اور ظہرانہ سے خطاب کے بعد بہاولنگر کے لئے روانہ ہوں گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی مرکزی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو کے دورہ کے موقع پر کئی دوسری پارٹیوں کے عہدیداران و ٹکٹ ہولڈر کی پیپلزپارٹی شہید بھٹو میں شمولیت متوقع ہے۔اللہ رکھا بابر ؔ نے بتایا کہ اپنی قائد غنویٰ بھٹو کے شاندار استقبال کے لئے تیاریاں کا آغاز کردیا گیا ہے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غنویٰ بھٹو کے دورہ ہارون آباد ، فورٹ عباس سے ضلع بہاولنگر کی سیاست کا جمود ٹوٹ جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes