مصطفیٰ کمال کی میرے متعلق باتیں من گھڑت ہیں : رحمان ملک

Published on March 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

222
اسلام آباد (یواین پی) سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال کی میرے متعلق باتیں من گھڑت‘ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے لکھوانا نہ میرا کام تھا اور نہ کبھی لکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین سے انکی ملاقاتیں ہمیشہ صوبے اور وفاق میں اتحادی حکومت کو مستحکم کرنے اور لوکل باڈی آرڈیننس کیلئے ہوا کرتی تھیں۔ ملاقاتوں میں گورنر سندھ عشرت العباد یا فاروق ستار موجود ہوا کرتے تھے۔ بحیثیت وزیرداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کریمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا۔کبھی انکے کسی کارکن کا ”را“ سے تعلق زیربحث نہیں آیا۔ رحمان ملک کہتے ہیں مشترکہ اعلامیہ جب کبھی شائع کرنا ہوتا تو اس میں دونوں پارٹیوں کی رائے ضرور شامل ہوتی تھی۔ ایم کیو ایم کیساتھ ملاقاتوں میں ہمیشہ میں نے اپنی پارٹی کی نمائندگی اور حمایت کی۔ مصطفیٰ کمال بڑھ چڑھ کوجھوٹ بول رہے ہیں اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme