پی پی پی کے جیالے سونے کی طرح ہر حالات میں پک کر کندن بنے ہو ئے ہیں قمر زمان کائرہ

Published on December 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاﺅل بھٹو زرداری پنجاب کا دورہ کر نے والے ہیں موجودہ حکمران اُنکی آمد سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں پی پی پی ملک کی وہ جما عت ہے جو ڈکٹیٹروں کے ادواروں سے نہیں گھبرائی سلیکٹڈ وزیر اعظم جیالوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی پی پی پی کے جیالے سونے کی طرح ہر حالات میں پک کر کندن بنے ہو ئے ہیں موجودہ حکومت خود ملک میں اداروں کا ٹکراو کروا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے پی پی پی نے کبھی بھی عدالت اور فوج میں ٹکراو نہیں ہو نے دیا لیکن عمران حکومت نے یہ کا م کر دیا ہے 27دسمبر راولپنڈی کے جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں اُڑدیں ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے اپنی کمریں کس لیں اور ہر حالات کے لیے تیار رہیں عمران حکومت کی کشمیر پالیسی بھی بری طرح ناکام ہو پکی ہے یہ عوام کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں دے سکے نئے پاکستان نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے پا کستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے فددچوہدری سجاد الحسن ضلعی صدر ،محمد یوسف زئی ،ملک شاہد سلیم نوناری ،سلمان قریشی ،اور محمد اسلم دوبئی ٹاﺅن والے سے خصوصی گفتگو کر تے ہو کیا انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کا دن جمہوریت کا سیاہ با ب ہے ذوالفقار علی بھٹو شہیدکے خاندان نے جمہوریت کے درخت کو اپنے خون سے پروان چڑھایا ہے پنجاب بھر سے انشا اللہ 26دسمبر کو قافلے راولپنڈی پہنچے گےااگر کسی نے رکاﺅٹ ڈالنے کی کو کشش کی تو پی پی پی کے جیالے اپنی حفاظت کر نا بخوبی جانتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog