مسیحی برادری آج کرسمس روایتی مذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہےگرجاگھروں میں قومی سلامتی کیلئے دعائیں

Published on December 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے، ملک کے طول وعرض میں کرسمس کے سلسلے میں مذہبی تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے اورگرجا گھروں میں ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت روایتی مذہبی جوش وجذبے سے منارہی ہے۔اس موقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات کاانعقاد کیا جارہاہے اور گرجا گھروں میں ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری کررہے ہیں،۔واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے اورمختلف تقریبات منعقدکی جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes