ملک میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں اتحاد ویگانگت کو اپنا نا ہوگا ؛حامد سعید کاظمی

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

Syed-Hamid-Kazmi-640x480
دنیا وآخرت میں کامیابی نبی آخر الزمان حضر ت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی حاصل کی جاسکتی ہے
ملتان(یواین پی ) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی نبی آخر الزمان حضر ت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی حاصل کی جاسکتی ہے فرقہ واریت پھیلانے سے اجتناب کرنا ہوگا ملک میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں اتحاد ویگانگت کو اپنا نا ہوگا ملکی معیشت کی مضبوطی کسانوں کی خوشحالی سے ممکن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے غلہ منڈی میں سیرت کانفرنس ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محبوب الہیٰ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے دولت کی ہوس نے انسان کو اندھا کرکے رکھ دیا ہے دنیا کے مال وزر کی بجائے ہمیں آخر ت کی فکر ہونی چاہیے آپ ؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا گیا ہمیں سیرت نبوی ﷺ کو اپناکر ہی اطمینان قلب حاصل کیا جاسکتا ہے اس موقع پر جماعت اہلسنت کے ناظم قاری غلا م یسین فریدی بٹخیلوی بھی موجودتھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题