انٹر بینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، سونا 500 روپے مہنگا

Published on December 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

کراچی: (یواین پی) انٹربینک میں ڈالر 8پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستاہوگیا۔ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیاانٹربینک میں ڈالر 8پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستاہوگیا۔ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر8پیسے کی کمی سے 154.97روپے جبکہ 10پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90روپے پر آگیا۔ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کی کمی سے 201روپے کا ہوگیا جب کہ یورو172روپے پر مستحکم رہا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا6ڈالر کے اضافے سے 1490ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا500روپے کے اضافے سے 86900،دس گرام 429روپے کے اضافے سے 74503روپے کا ہوگیا ۔چاندی کی فی تولہ قیمت970 روپے کی سطح پر مستحکم رہی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题