مارچ کے پہلے ہفتے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ردوبدل رہا

Published on March 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) مارچ کے پہلے ہفتے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ردوبدل جاری رہا۔ چینی سمیت 18 اشیا مہنگی، 12 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کی قیمتیں برقرار رہیں۔سات روز میں چینی ایک بار پھر مہنگی، آلو، پیاز، انڈے، چاول، گوشت، صابن اور گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ٹماٹر، دالیں سستی اور چائے، دودھ کی قیمتیں برقرار رہیں۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ایک ہفتہ کے اعدادوشمار کے مطابق چینی کی قیمت ایک روپے 85 پیسے بڑھ کر اناسی روپے 83 پیسے ہو گئی۔ پیاز چار روپے مہنگا، آلو تین روپے، انڈے ساڑھے تین روپے فی درجن، بکرے کا گوشت چار روپے فی کلو بڑھا۔گائے کا گوشت، چاول، صابن، گھی کیلا اور دہی بھی مہنگا ہوا جبکہ ٹماٹر سوا چار روپے، لہسن 10 روپے، دال مونگ، مسوراور ماش ایک روپے فی کلو سستی ہوئی۔ اسی طرح آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 10 روپے سستا ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 155 روپے سستا ہوا تاہم چائے نمک، دودھ سمیت 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme