پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سورج کو گرہن لگ گیا

Published on December 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج رواں سال کا آخری سورج گرہن کا آغاز ہوگیا ہے۔دن میں چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے گا اور سورج کی روشنی کو روک لے گا جس کے بعد آتشی انگوٹھی کا منظر بن جائے گا۔ پاکستان کے تمام جنوبی علاقوں میں 20 سال بعد سورج گرہن ہوگا، اس سے قبل 11 اگست 1999 کو پاکستان میں سورج گرہن ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ ہوا جو 8 بج کر 37 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوجائے ہوگا۔کراچی میں سورج گرہن 8 بج کر 58 منٹ پر واضح دیکھا جا سکے گا۔ شہرِ قائد میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 32 منٹ پر مشتمل ہوگا اور یہ صبح 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 50 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 57 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 15 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوا جو 8 بج کر 58 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں صبح 7 بج کر 39 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوا جو 8 بج کر 48 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 48 منٹ پر ختم ہوگا۔مظفرآباد میں واضح جزوی سورج گرہن 8 بج کر 59 منٹ اور گلگت میں 9 بج کر01 منٹ پر ہوگا۔پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں 20 سال پہلے 1999 میں جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آئیں گے۔سورج گرہن کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 سمیت مختلف علاقوں کی مساجد میں نماز کسوف ادا کی جارہی ہے جس میں شرکت کے لیے شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔نماز کسوف کے دوران استغفار اور خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو سورج گرہن کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھیں۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ سورج گرہن کو حفاظتی چشمہ لگا کر دیکھا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes