شاہد خاقان عباسی نے شیخ رشید کا چیلنج قبول کرلیا

Published on June 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور (یواین پی)ایل این جی معاملے پر شاہد خاقان کے خلاف انکوائری کی منظوری ہوگئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کئی بار شاہد خاقان پر کرپشن کے الزامات لگا چکے اور مناظرے کا چیلنج بھی دیا ۔سابق وزیراعظم نے مناظرے کا چیلنج قبول کیا اور کہا ایل این جی معاملے پر کہیں بھی بات کرنے کو تیار ہوں ۔شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں قطر کے ساتھ معاہدہ کیا۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ قطرکا 15 سالہ معاہدہ چھپایا گیا۔شیخ رشید کہتے ہیں ایل این جی معاملے پرشاہد خاقان مناظرہ کریں اور کرپشن ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑدوں گا۔سابق وزیراعظم کہتے ہیں ایل این جی پر بات کے لیے 24 گھنٹے حاضرہوں۔ اوپن چیلنج ہے۔ کسی ٹی وی چینل پر آجائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes