سال 2020 کا پہلا سورج طلوع: کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ

Published on January 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سال 2020 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ دیکھا گیا، نئے سال میں ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔دوسری جانب ملک بھر میں رنگا رنگ تقاریب کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، کراچی سے خیبر تک منچلے سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ آتش بازی، موج مستی ہلہ گلہ کیا گیا۔ سی ویو میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کراچی میں پورٹ گرینڈ پر میوزک کنسرٹ کیا گیا جس پر شہری جھوم اٹھے۔پشاور کے نوجوانوں کی ڈرفٹنگ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے، سکھر میں سانپوں کا کرتب دکھایا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی پر منچلوں نے ہلڑ بازی کی جس پر پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھی چارج بھی کیا، ہوائی فائرنگ سے کئی افراد بھی زخمی ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题