دسمبر 2019: گزشتہ 17 سالوں کے دوران سب سے سرد مہینہ رہا

Published on January 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مسلسل پڑنے والی دھند کے باعث ماہ دسمبر 17 سالوں کے دوران لاہور میں سب سے سرد مہینہ رہا۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جنوری بھی معمول سے زیادہ سرد مہینہ رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ ماہ دسمبر کے دوران گزشتہ 17 سالوں کے دوران سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی ہے جب 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب کو پارہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ یہ گزشتہ 17 سالوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت تھا۔ماہرین کے مطابق ماہ دسمبر روایتی طور پر شدید سرد مہینہ ہے لیکن حیرت انگیز طور پر یہ درجہ حرارت میں اُتار چڑھاؤ کے حوالے سے بھی منفرد ریکارڈ رکھتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق اِس مہینے کے دوران اب تک سب سے زیادہ سردی 1910 میں ریکارڈ کی گئی تھی جب لاہور کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔ ماہرین نے سردی کی بڑی وجہ دسمبر کے دوران لگاتار دھند پڑنے کو قرار دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes