بلی منشیات سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

Published on October 20, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

\"2\"

لندن  ۔۔۔  مشرقی یورپ کے ملک مالدووا میں حکام نے ایک بلی پکڑی ہے جو جیل کے اندر منشیات سمگل کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی تھی۔ یہ بلی جیل کے ایک سوراخ سے مخصوص اوقات میں آتی جاتی تھی۔ مالدووا کے علاقے پرونیکل میں واقع جیل محافظوں کو بلی کے گلے میں موجود پٹے کی موٹائی ہر چکر میں کم زیادہ ہونے پر شک پڑا اور انہوں نے اس کو پکڑ لیا۔ بلی کے گلے میں موجود پٹے سے منشیات برآمد ہوئی ہیں اور حکام تحقیقات کے ذریعے اس بلی کے مالک تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy