نئے سال کے آغاز پہ معروف گلوکارہ مناہل فریدی سے خان بن گئیں

Published on January 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اپنے پرستاروں کی خواہش پہ میں نے اپنا نام فریدی سے خان رکھا ہے مناہل خان
لاہور(یواین پی)نئے سال کے آغاز پہ معروف گلوکارہ مناہل فریدی سے خان بن گئیں تفصیل کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ مناہل فریدی نے نئے سال کے آغاز پہ اپنا نام مناہل خان رکھ لیا ہے گلوکارہ نے یواین پی کو بتایا کہ موسیقی روح کی غذا ہے مجھے موسیقی سے جنون کی حد تک عشق ہے مجھے جب تک سننے والے پسند کریں گے تب تک میں گیت ریکارڈ کراتی رہوں گی پرستارکسی بھی آرٹسٹ کا سرمایہ حیات ہوتے ہیں اپنے پرستاروں کی خواہش پہ میں نے اپنا نام فریدی سے خان رکھا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme