سیلاب زدگان کو عید سے قبل امدادی پیکج کی فراہمی یقینی بنائیں گے ثاقب خورشید

Published on September 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

unnamed
وہا ڑی (یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسی قسم کی غیر ملکی امداد کے بغیر اپنے وسائل سے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنارہی ہے اور سیلاب زدگان کو عید سے قبل امدادی پیکج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اینڈ رائیڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے سروے شروع کر دیا گیا ہے جو تین یوم میں مکمل کر لیا جائیگا اور عید سے قبل متاثرین سیلاب کو پہلی قسط جاری کر دی جائیگی یہ بات انہوں نے ایم پی اے چودھری ارشاد ارائیں کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر میاں چنوں اور کبیر والا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتائی انہوں نے بتایا کہ میاں چنوں کے سیلاب سے متاثرہ دیہات سے سیلابی پانی اترنا شروع ہو چکا ہے اور متاثرین اپنے گھروں کو جا چکے ہیں تاہم اکثر گھر سیلاب سے منہدم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کو واٹر پروف خیمے فراہم کرکے پانچوں ریلیف کیمپ ختم کر دےئے گئے ہیں جبکہ کبیر والا میں قائم 8ریلیف کیمپوں میں سے 3ریلیف کیمپ ختم کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ میاں چنوں میں 2اورکبیر والا میں4موبائل بینک کاؤنٹر قائم کئے جائینگے جہاں سے متاثرین امدادی چیک کیش کراسکیں گیانہوں نے بتایا کہ کھڑے پانی سے پید اہونے والی ممکنہ امراض کے سدباب کے لیے سپرے کیا جا رہا ہے اور پانی کی بدبو ختم کرنے کے لیے مختلف کیمیکل کا بھی سپرے کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ ٹھیکہ پر دی گئی اراضی کے ٹھیکداروں کو کمپنسیشن کی رقم دی جائیگیانہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کے لیے موبائی میڈیکل یونٹس کام کررہے ہیں اسی طرح جانوروں کے علاج کے لیے وٹرنری ٹیمیں موجود ہیں امدادی کیمپوں میں مقیم افراد کو تیار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جو لوگ اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں انہیں خشک راشن فراہم کردیا گیا ہیجبکہ جانوروں کے لیے خشک چارہ فراہم کیا جا رہا ہے میاں ثاقب خورشید نے مزید بتایا کہ ان علاقوں کے ممبران اسمبلی عامر حیات ہراج ، حسین جہانیاں گردیزی اور اکبر حیات ہراج کے علاوہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز مہر خالد اور امجد سلیم سرگانہبھی امدادی اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy