پنجاب حکومت نے پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

Published on January 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

لاہور: (یواین پی)حکومت پنجاب نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے 310 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔یواین پی کے مطابق پنجاب حکومت نے اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم اب صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ہے اور پنجاب پولیس میں 310 نئی بھرتیوں کے لیے خصوصی طور پر منظوری بھی دے دی۔ اس ضمن میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال کردہ سمری منظور کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کی سیکیورٹی کے لیے ریٹائرڈ آرمی عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ آرمی عملہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے گا، جب کہ اسپیشل برانچ میں ٹیکنکل کیڈر کی 277 پوسٹوں پر اسٹاف کی بھرتی پر منظوری دے دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog