پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

Published on February 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق انتقال کر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آغاز خان ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ٹویٹر پر کی۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے شیروں کی طرح کینسر کی بیماری کا مقابلہ کیا۔ ایک دوست اور بڑے ساتھی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کی بخشش فرمائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ کینسر کے خلاف نعیم الحق کو کینسز کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، آخری وقت تک نعیم الحق پارٹی امور میں سرگرم رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes