وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظبی کی ملاقات، اقتصادی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

Published on January 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی)ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلا کر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان کو وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا۔ ولی عہد محمد بن زید النہیان دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔دریں اثنا ابوظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مسلسل دوروں اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں، پاکستان اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری جاری رکھنا چاہتا ہے، پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان میں توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں۔ ملاقات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں قریبی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے اماراتی ولی عہد کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا اور کہا کہ پرامن خوشحال اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی طویل لاک ڈاؤن سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت کے امتیازی قانون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے یو اے ای میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی کمیونٹی کی مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کمونٹی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اماراتی قیادت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے عزم پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات نے صحت، تعلیم اور نوجوانوں کے شعبوں میں پاکستان کی بہت مدد کی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme