عورت مارچ کیا ہے؟

Published on April 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments


تحریر قدسیہ نورین
میں خود ایک عورت ہوں اور ہمارے مذہب نے عورت کو بہت عزت مقام اور رتبہ دیا ہے… اسلام میں عورت کے لیے بہت کچھ لکھا گیا ہے. عورت ایک ماں ہے, بہن ہے بیٹی ہے… اور سب سے بڑی بات عورت اسلام کی شہزادی ہے.. ہمارے معاشرے میں بھی عورت کو ہمیشہ عزت دی جاتی ہے… لیکن کیا اس عورت مارچ کے بعد بھی عورت کا مقام وہی رہا ہے؟ تو جواب ہے نہیں,,, عورت کا مقام عورت نے خود گرایا ہے… اس عورت مارچ کے میں جہاں کچھ خواتین نے بظاہر تو عورت کی حمایت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن جو بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اسکی وجہ سے عورت ذات کی توہین کی ہے. عورت کی عزت کو اچھالا ہے اور اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی آج تک ہر موقع پر اُسی مارچ کو دھرایا جا رہا ہے.. اور عورت کو بار بار یہ باور کروایا جا رہا ہے کہ کہ اس نے کسطرح خود اپنی عزت کو پامال کیا ہے…. ہمارے معاشرے میں عورت کو ہر طرح کی آزادی مہیا ہےآجکل تو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی عورت مارچ کیا گیا جو بلکل بھی غلط نہیں ہوتا اگر وہاں عورت اپنے جائز حقوق کی بات کرتی,اگر وہاں ان خواتین کی بات ہوتی جو آج بھی اپنے جائز حقوق کو ترستی ہیں, جو آج تک اس معاشرے کے ہاتھوں پس رہی ہیں… جن کے لیے معاشرے کی وہ عورتیں جو آزاد ہیں اور مردوں کے اس معاشرے میں سر اٹھا کہ جیتی ہیں وہ انکی امید ہیں انکے لیے عورت مارچ کا مطلب دوپٹے کو سر کا بوجھ سمجھنا نہیں بلکہ اپنے جائز حقوق کا حصول ہے.. ان کے لیے عورت مارچ ایک امید ہے نہ کہ عورت کو سب کے سامنے ظاہر کرنا. اس عورت مارچ کہ بعد جہاں بہت سی خواتین کی امیدیں ٹوٹی ہیں بلکہ ان کے لیے اپنی آزادی کے لیے لڑنا اور بھی مشکل ہوگیا ہے… سوال یہ ہے کہ کیا عورت مارچ کا مطلب یہ ہے ؟

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog