پنجاب حکومت اخوت اسلامی مائکرو فنانسنگ کے ذریعے غربت کو ختم کی خواہاں ہے اعجاز عالم آگسٹین

Published on January 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی )صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں غریبوں اور مستحق لوگوں کی مدد کےلئے شروع کیئے جانیوالا احساس پروگرام منفرد نوعیت کا حامل اور اپنے اعتبار سے سب سے بڑا پروگرام ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ ملکر ان سب لوگوں کو آگے لیکر چلنا چاہتی ہے جو کوئی نہ کوئی ہنر تو جانتے ہیں مگر پیسوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور کوئی کام کرنے سے گریزاںہیں یا اپنے کاروبار کو بڑے پیمانے پر لیجاناچاہتے ہیں ان خیالات کا انہوں نے حکومت پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت اخوت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اسلامک مائکروفنانس کے حوالے سے لیونگ سٹون چرچ اوکاڑہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی اخوت اسلامی مائکرو فنانسنگ کے ذریعے معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو بلا سود قرضے دیکر غربت کو ختم کی خواہاں ہے جبکہ اس حوالے سے اخوت فاﺅنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔تقریب سے خطاب میں ریجنل منیجر اخوت فاﺅنڈیشن نے کہا کہ مائیکرو کریڈٹ اسکیم کے بڑے مقاصد غیر رسمی قرضوں سے ہونے والے غریبوں کے استحصال کو روکنا،غریب لوگوں کو چھوٹے قرضے فراہم کرنا، معاشی اور مالی اعانت کو یقینی بنانا، فعال معاشی شراکت کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانا، زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، خود انحصاری پیدا کرنا اور غربت کو کم کرنا، پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے 53 مستحق خاندانوں میں قرض حسنہ کے تحت 15لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیئے۔ریجنل منیجر اخوت فاﺅنڈیشن،چیئرمین لیونگ سٹون چرچ پاسٹر وقاص معظم ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes