لیڈزگروپ آف کالجزبورے والا میں جشن بہاراں کے حوالہ سے فلاور شوکا انعقاد

Published on March 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

fl
بورے والا(یواین پی)لیڈزگروپ آف کالجزبورے والا میں جشن بہاراں کے حوالہ سے فلاور شوکا انعقاد ہواتقریب کے مہمانان خصوصی محمد برہان مہدی صاحب اور سید شاہ حسین صاحب تھے تفصیل کے مطابق بورے والا میں لیڈزگروپ آف کالجز میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں زیر صدارت پرنسپل محمد انور بٹ صاحب فلاور شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قسم کے فلاورز کی نمائش کی گئی اس موقع پر پرنسپل طارق علی طاہر ،پروفیسرمعظم شہزاد،پروفیسرراشد بلوچ،انجینئرعدیل مجاہد،پروفیسرعبدالشکوربھٹی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد انور نے شرکت کی فلاور شو میں طلباء کے چار گروپس نے حصہ لیا جو کہ ایم کام اور بی کام کے سٹوڈنٹس کا شاہین گروپ سیکنڈایئر کے طلباء کا ٹائیگر گروپ بی ایس سی کے طلباء کا کنگز گروپ فرسٹ ایئر کے طلباء کا جنون گروپ تھے فلاور شو میں سانحہ پشاور کے شہداء کو بھی یاد رکھا گیا شاہین گروپ کے لیڈر سلطان محمود الحسن نے کہا ہے کہ ہماری زندگی میں جب جب بھی بہاریں آئیں گی ہم اپنے شہداء کو یاد رکھیں گے اور ہم دشمن کا مقابلہ قلم سے کریں گے شاہین گروپ نے شہداء کے لیئے شمعیں بھی روشن کیں اور فاتحہ خوانی بھی کروائی،شاہین گروپ فرسٹ ،کنگز گروپ سیکنڈ اور تھرڈ ٹائیگر اور جنون گرپس کے طلباء آئے چاروں گروپس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ آنے والوں میں مہمانان خصوصی نے گفٹ تقسیم کیئے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题