فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑ دے مارا

Published on January 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

فیصل آبادی(یواین پی )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میںٹی وی اینکر سے جھگڑا ہوگیا، تھپڑ رسید کر دیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری باتیں کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر کے تقریب میں آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے پہلے ٹی وی اینکر کو تھپڑا مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے، جس کے بعد تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر الزام عائد کیا تھا۔واقعے کے بعد وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے اینکر کا صحافت سےکوئی تعلق نہیں ہے، صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کو بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题