وزیراعظم نوا ز شریف نے عالمی برادری سے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کا مطالبہ کردیا

Published on April 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

  اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم میاں نوا ز شریف نے عالمی برادری سے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کا مطالبہ کردیاہے۔یو این پی کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی کشمیری نوجوانوں پر ظلم و تشدد کی ویڈیو آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر کئے جانیوالے بھارتی مظالم رکوائے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پر امن حل یقینی بنائے،فوجی طاقت سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جاسکتی،کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے سے محروم رکھا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ظلم کی گھڑی میں بھی کشمیرکے عوام آزادی کیلئے پرامید ہیں،مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کرے۔میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ نام نہاد انتخابات میں شرکت نہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کیخلاف طاقت کا استعمال کیا گیا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا گیا اور عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم روکنا ہونگے۔یادرہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کشمیری نوجوانوں کو پاکستان مخالف نعرے لگانے کیلئے کہہ رہے ہیں اور ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes