وعدہ کے مطا بق بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر دیوان ٹاؤن کے مکینوں کا ڈویلپرز کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ

Published on January 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

bu
بورے والا(یواین پی )وعدہ کے مطا بق بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر دیوان ٹاؤن کے مکینوں کا ڈویلپرز کے خلا ف پریس کلب کے با ہر احتجاجی مظاہرہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 457ای بی روڈ پر دیوان ہاؤسنگ ٹاؤن کے رہائشیوں وقار احمد چوہان زبیر احمد،فوجی دانیال ارباب احمد وسیم چوہان حاجی ڈار حسن الطاف حسین امیر حسین قربان علی شہزاد علی ارشد کھوکھر اور دیگر کی قیادت میں درجنوں مکینوں نے ٹاؤن مالک اشتیاق احمد بھٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ اشتیاق احمد بھٹی نے6سال قبل دیوان ٹاؤن شروع کیا تھا اور اس نے ٹاؤن میں بجلی سیورج سکول سڑکیں مسجد اور ڈسپنسری بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن 6سال کا عرصہ گزر نے کے باوجود ایک بھی بنیادی سہولت فراہم نہ کی وہ یہ روز مرہ کی سہولتیں نہ ہونے سے شدید پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں نہ ہی گندے پانی کا نکاس ہے اور نہ ہی پینے کے لئے صاف پانی میسر ہے حتی کہ لوگوں کو نماز کی اد ائیگی کے لئے وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ملتا دوسری جگہ سے پانی لاکر وضو کرتے ہیں جبکہ جن کا جا کر کیا ہے ان میں سے کوئی بھی سہولت وعدہ کے مطابق نہیں دی مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کروائیں اور متعلقہ ڈویلپر کے خلاف کاروائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题