رات گئے کراچی کے 3 مختلف مقامات پر آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published on January 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

کراچی: (یواین پی) رات گئے کراچی کے تین مختلف مقامات پر آگ لگ گئی۔ نیو کراچی میں فیکٹری جبکہ برنس روڈ اور لیاقت آباد میں کارخانوں میں آگ لگی، فائرفائٹرز نے تمام مقامات پر آگ بجھا دی، واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایک رات میں آتشزدگی کے تین واقعات، نیو کراچی میں تولیہ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فیکٹری کی پہلی منزل پرکپڑے میں آگ لگی تھی جس نے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔ادھر لیاقت آباد میں الیکٹرک بورڈ کے کارخانے میں بھی پہلی اور دوسری منزل پر آگ لگی، فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ بجھائی۔ آتشزدگی کا تیسرا واقعہ صدربرنس روڈ پر پیش آیا۔۔ جہاں بیکری کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔۔ فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes