وزیراعظم عمران خان نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں

Published on January 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کل کیلئے تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں، عمران خان کل آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم متاثرہ علاقوں میں تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں۔وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں متاثرہ علاقوں میں تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی ہوں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes