کوئٹہ ،صوبے میں کوئی گھوسٹ سکول نہیں ہے، سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی

Published on January 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی گھوسٹ سکول نہیں ہے جو سکول غیر فعال ہے وہ سرکاری سکول ون ٹیچر ون سکول کے تحت چلتے تھے ان میں سے اکثر اساتذہ یا تو ریٹائر ہوئے یا وہ وفات پاچکے ہے اور دوسری اہم وجہ دور دارز علاقوں میں جو سکول غیر فعال ہے وہاں سے لوگوں نے مائیگریشن کی ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس کی وجہ سے وہ سکول غیر فعال ہے جس کو ہم گھوسٹ سکول نہیں کہہ سکتے غیر فعال سکولوں کو بحال کرنے کیلئے محکمہ تعلیم نے اساتذہ بھرتی کرنے کیلئے 16000 نوکریاں مشتہر کی جس کا باقاعدہ ٹیسٹ ہوئے اور کچھ کے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوں گئے گھوسٹ اساتذہ کے سوال پر جواب پر طیب لہڑی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم 3000 اساتذہ کے خلاف کاروائی کررہی ہیں اب 150 اساتذہ کو محکمہ تعلیم سے نکال دئے گئے محکمہ تعلیم معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کررہی ہے اس مد 10 ارب روپے کی چھ اسکمیں چل رہی ہے ان اسیکمات کے تحت نئے اسکولوں کی عمارتیں بنائی جائیگی اور ہر انتخابی علاقے میں چار چار سکول بنانے کا پلان ہے جن میں 2 مڈل 1 ہائی اور ایک پرائمری سکول ہوگا سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے رواں سال داخلہ مہم چلائی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy