نوشہروفیروز انتظامیہ کی نااہلی سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

Published on January 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

ایک دن کی بارش نے انتظامیہ کی قلعی کھول دی سندھ کا تاریخی شہرگندگی کی لپیٹ میں ہے
نوشہروفیروز (یواین پی)ضلع نوشہروفیروز کچرا کنڈی میں تبدیل انتظامیہ خاموش تماشائی شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز انتظامیہ کی نااہلی سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا گٹر اُبل پڑے کئی دنوں کے بعد بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی مختلف اسکولز دفاتر کارروباری مراکز میں برساتی پانی موجود شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا حالیہ بارشوں سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور انتظامیہ کے جگھڑوں اور اختلافات کے باعث سابق وزیر اعظم غلام مصطفیٰ جتوئی کے مکین ایک دن کی بارش نے انتظامیہ کی قلعی کھول دی سندھ کا تاریخی شہر ضلع نوشہروفیروز گندگی کی لپیٹ میں ہے گڑ اُبلنے اور برساتی پانی جگہ جگہ جمع جس سے کارروباری سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں مشہور شہر کے راستے اللہ والا چوک ڈی سی روڈ پریس کلب روڈ لودھی چوک جناح چوک نیو ٹاون اور دیگر علاقوں میں بارش اور گڑ کا پانی تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے بچوں اور خواتین میں کو آنے جانے میں مشکلات ہیں گندگی کے باعث وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں مچھروں سمیت زہریلے کیڑوں نے شہریوں کا جینا محال۔ کر رکھا ہے شہریوں نے گڑ بارشی پانی اور کیچڑ جمع ہونے پر بچوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت آصف جاوید۔علی عمران۔احتشام کی مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی مرتبہ نشاندہی کرنے کے باوجود شہر بھر کی صفائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ اکثر محلوں کی نو گلیاں بھی ناقص میڑیل استعمال کے باعث گلیاں اکھڑ کر الئی نالیاں بہنے لگی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے مگر انتظامیہ نوٹس لینے کے لیے تیار نہیں جبکہ صفائی کی مد میں کروڑوں روپوں کا بجٹ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلی حکام سے انکوائری کرکے ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں افسروں اور ٹیھکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题