گیپکو اہلکاروں اور ایف ڈبلیو اوکے عملہ کی ناقص حکمت عملی سے بجلی کی مین لائن کا کھمبا ڈمپر پر گر گیا

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments
DD
ڈسکہ(یواین پی)گیپکو اہلکاروں اور ایف ڈبلیو اوکے عملہ کی ناقص حکمت عملی سے بجلی کی مین لائن کا کھمبا ڈمپر پر گر گیا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ واقعات کے مطابق ڈسکہ سرکلر روڈ پر نالے کی تعمیر کیلئے ایف ڈبلیو او کا عملہ کرین کے ذریعے کھدائی کر رہا تھا جو قبل از وقت محکمہ واپڈا اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے سڑک کے ساتھ ساتھ گذرنے والی بجلی کی مین لائن کے لگے کھمبوں کو متبادل جگہ پر شفٹ نہ کر نے کی وجہ سے گذشتہ روز نالے کی گہری کھدائی کی وجہ سے بجلی کا مین کھمبا ٹرانسفارمر سمیت سڑک پر جاتے ڈمپر نمبری ٹی کے یو/018پر گر گیا جس سے ڈمپر کو شدید نقصا ن پہنچا اور ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کا کھمبا ڈمپر پر گر کر نہ رکتا تو اس کے وزن سے پوری مین لائن سڑک پر گر جاتی جس سے کو ئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھا شہریوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مین لائن کو نالہ کی کھدائی سے پیچھے ہٹایا جائے تاکہ آئندہ کو ئی ایسا حادثہ رونما نہ ہو سکے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme