پاک فوج نے گلگت کے علاقے رٹو میں پھنسے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

Published on January 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کئے گئے ان طلبہ کا تعلق نجی تعلیمی ادارے لمز سے ہے جو سکینگ کیلئے گلگت گئے تھے، تاہم شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے مقام پر گزشتہ 5 دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ نجی تعلیمی ا دارے لمز کی انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ ان طلبہ میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں۔ تمام طلبہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题