دنیا میں انصاف پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

Published on October 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو ہراسیت کے خلاف تحفظ اور انہیں وراثت کے حقوق فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں انصاف پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں، پاکستان میں بھی اجتماعی کوششوں سے ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، محتسبین کے منصفانہ فیصلوں کے نتیجے میں سائلین بالخصوص خواتین کی اپنی شکایات کے ازالے کے حوالے سے حوصلہ افزائی ہوگی، اس بارے میں بھرپور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وہ جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسیت کے زیر اہتمام ہراسیت کے خلاف تحفظ اور خواتین کے جائیداد کے حقوق کی مناسبت سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ویمن کی سربراہ شرمیلا رسول نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy